ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان میں 8 سکیورٹی گارڈز ہلاک

افغانستان میں 8 سکیورٹی گارڈز ہلاک

Wed, 21 Jun 2017 12:31:30    S.O. News Service

کابل،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان صوبے پروان میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے۔ حکام نے آج بروز منگل بتایا کہ پیر کی شام بگرام کے ضلع میں رونما ہونے والے اس واقعے میں دو دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔ فوری طور پر اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروہ نے قبول نہیں کی تاہم گزشتہ چند ماہ سے طالبان باغی افغان سکیورٹی فورسز پر اپنے حملوں میں تیزی لا چکے ہیں۔


Share: